،پاکستانی قوم خطے سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے ،جنرل راحیل شریف

،پاکستانی قوم خطے سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے ،جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو ئے ہیں ، پاکستانی قوم خطے سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عز م ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج اور پریٹوریا کے سکیورٹی سٹڈیز کے ادارے میں علیحدہ علیحدہ خطاب کیا جہاں انہوں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کا بھی ذکر کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل وی آر ماسونڈو کی دعوت پر (6تا 8جولائی )تین روزہ دورہ پر جنوبی افریقہ میں ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے تین روزہ دورہ کے دوران جنوبی افریقہ کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ماسونڈو نے آرمی ہیڈکوارٹرز میں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے آرمی چیفس نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے غور کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جنوبی افریقی ہم منصب کی جانب سے افریقی افواج کی آپریشنل اور تربیت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف راحیل شریف نے اپنے دورہ کے دوران جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورسز اورملٹری ہیلتھ سروسز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جنوبی افریقہ کی سرکاری دفاعی پیداوار کی کمپنی کا بھی دورہ کیا ۔

مزید :

علاقائی -