پاکستان صرفملک نہیں ایک عقیدے اور نظریے کا نام ہے،عبدالرحمن مکی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبد الرحمن مکی نے کہا ہے کہ آج پاکستان دنیا میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جس سے دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ایک قوت بن کر اُبھر رہاہے افغانستان میں اتحادی فوج کی شکست کا باعث افغانوں کے ساتھ پاکستانیوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں بھی ہیں یہاں لوگوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کسی سپر پاور سے نہیں ڈرتے گذشتہ روز ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے عرب ملکوں کے اتحاد کامغرب کی جانب دیکھنے کی بجائے پاکستان سے اپنے دفاع کی بات کرنا ، سرینگر میں مسلسل سبز ہلالی پرچم کا لہرا نا اور فلسطین و برما کے مظلوم مسلمانوں کا پاکستان کی جانب اُمید بھری نظروں سے دیکھنا یہ سب پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک عقیدے اور نظریے کا نام ہے یہی وجہ ہے کہ پوراعالم اسلام کلمے والے پاکستان کی جانب ہی دیکھتا ہے۔ حافظ عبد الرحمن مکی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے میں بری طرح نام رہا ہے اس وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھارتی حکمرانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے دفاع اور استحکام کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا بے حد ضروری ہے۔