وفاق سے تنازعات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان سندھ حکو مت

وفاق سے تنازعات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان سندھ حکو مت

کراچی(آن لائن)ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان تنازعات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،وفاق اور سندھ کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے بلکہ صوبائی حکومت کی وفاق ،رینجرز اور پاک فوج سے بہترین ریلیشن شپ قائم ہے۔بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کیخلاف عظیم کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور قیام امن کیلئے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازعات کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،وفاقی حکومت اور سندھ کے درمیان کوئی تنازعات نہیں ہیں بلکہ سندھ حکومت کی وفاق،رینجرزاورفوج سے بہت اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

مزید : علاقائی