پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات جمعہ کو روس کے شہر اوفا میں ہوگی

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات جمعہ کو روس کے شہر اوفا میں ہوگی

ماسکو(اے این این)وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات (کل) جمعہ کو روس کے شہر اوفا میں ہوگی ۔ یہ ملاقات اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوگی ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود اس ملاقات کی درخواست کی تھی ۔ معلوم ہواہے کہ وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی سے پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کا معاملہ اٹھائیں گے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل عرصے بعد یہ اہم ملاقات ہورہی ہے ۔دفتر خارجہ نے اس اعلی سطحی ملاقات کی تصدیق کی ہے ۔

مزید : علاقائی