سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 1ماہ کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 1ماہ کی توسیع

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہونے میں محض ایک گھنٹہ باقی رہ گیا تھا اور یہ چہ مگوئیاں بھی جاری تھیں کہ سندھ حکومت نے اختیارات میں توسیع کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے تاہم وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت کے بعد وفاقی حکومت سے استدعا کی جس پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ ہا?س کو موصول ہونے پر قائم علی شاہ نے قانونی مشاورت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری قانون سمت دیگر حکام کو طلب کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی مشاورت کی۔آصف علی زرداری نے رات گئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے رابطہ کر کے انہیں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کا کردار قابل تعریف ہے تاہم سول ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ملکی مفاد کیلئے بہتر ہے۔

مزید : صفحہ اول