ترنول ،کو سٹر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ،20افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ترنول ،کو سٹر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ،20افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ترنول/اوسلو ( اے این این ) ترنول کے قریب اسلام آبادکوہاٹ روڈ پر کوسٹراور ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے،وزیراعظم نوازشریف کا ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس ، پمز اور پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کوہاٹ روڈپر ترنول کے مقام پر کوسٹر سامنے سے آنے والی ہائی ایس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20افرادجاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، 12زخمیوں اور تین لاشوں میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں خاتون نیک اختر ، محبوب ، فہیم ، محمد اویس ، ابرار ، فاروق ، ذوالفقار ،سمیرا بی بی و دیگر شامل ہیں ، پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف نے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی ۔ وزیراعظم نے پمز اور پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کریں اور علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔

مزید :

صفحہ اول -