رینجرز کی تعیناتی سے کراچی میں امن آیا ،تنقید پر چپ نہیں رہ سکتے ،چودھری نثار

رینجرز کی تعیناتی سے کراچی میں امن آیا ،تنقید پر چپ نہیں رہ سکتے ،چودھری ...

اسلام آباد(این این آئی )وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ رینجرزسندھ میں قانون ، ضابطے اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق کراچی میں کام جاری رکھے گی،کسی زمانے میں رینجرز کی حمایت میں نعرے لگائے جاتے تھے، بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز کیخلاف کارروائی کرنے کے باعث ان پر تنقید ہو رہی ہے، رینجرز بیس سال سے زائد عرصے سے کراچی میں موجو د ہیں، انہیں بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانا نامناسب ہے، اختیارات کا یہ مطلب نہیں کہ صوبائی حکومت کی خود مختاری کو محدود کیا جارہا ہے، رینجرز پرتنقید ہو رہی ہے وفاقی حکومت کیسے چپ بیٹھ سکتی ہے، رینجرزکراچی میں امن لیکر آئے یہ کسی سیاسی جماعت کی فورس نہیں نہ ہی رینجرز میں کوئی سیاسی مداخلت ہے ، اہلکاروں نے جان ہتھیلی پررکھ کرشہریوں کاتحفظ کیا، اختیارات کے بغیر رینجرز کو بے یارو مددگار کراچی کی سڑکوں پر نہیں چھوڑ سکتے ، رینجرز نے بڑی کارکردگی دکھائی کسی کو شک ہے تو کراچی کی عوام سے پوچھ لے ، امید ہے اختیارات ختم ہونے سے پہلے نئی ریکوزیشن آجائے گی،سیاسی لیڈروں کے بیانات افسوسناک ہیں، عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی سے تفتیش مکمل ہوگئی،دوسرے گرفتار شخص تک رسائی کل دی جائے گی جبکہ تیسرے سے متعلق رسائی کافیصلہ مشاورت سے کیاجائیگا،این جی اوز کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم لارہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول