شہباز شریف نے کلیئرنس سرٹیفکیٹس بھی میڈیا کو دکھائے

شہباز شریف نے کلیئرنس سرٹیفکیٹس بھی میڈیا کو دکھائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ قرضوں ،مارک اپ ، کاسٹ آف فنڈ اور دیگر چارجز کی مکمل ادائیگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ انتہائی مدلل انداز میں حقائق پیش کئے۔*میڈیا کے نمائندوں نے نیب کے کردار کے حوالے سے متعدد سوالات کئے اور کہاکہ یہ قابل اعتراض نہیں کہ نیب سیاستدانوں کی کردار کشی کررہاہے اور سیٹلڈ کیسوں کو عدالت میں پیش کررہاہے جس پر وزیراعلی نے کہاکہ آج صرف اتفاق فاؤنڈری کے قرضوں پر بات کروں گا تاہم صحافیوں کے زیادہ اصرار پر وزیراعلی نے کہاکہ نیب کے کردار کے حوالے سے بہت جلد مناسب وقت پر بات ہوگی۔*وزیراعلی نے پریس کانفرنس کے دوران قرضے معاف کرانے والوں کا ذکر کرتے ہوئے ’’امیر اورترین ‘‘ کا باربار تذکرہ کیا جس پر صحافی بھی زیر لب مسکراتے رہے۔*وزیراعلی نے پریس کانفرنس کے دوران اتفاق فاؤنڈری کے قرضوں ،مارک اپ ، کاسٹ آف فنڈ اور دیگر چارجز کی مد میں ادائیگوں کی دستاویزات کے ساتھ بینکوں کی جانب سے جاری کلیئر نس سرٹیفکیٹس بھی میڈیا کو دکھائے ۔*نیب کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ بات چل نکلی ہے تو بہت دور تک جائے گی۔*ایک موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ احتساب منصفانہ اور بے لاگ ہونا چاہیے۔غریب کے قرض کا معاملہ آئے توبینک اسے الٹا کر دیتے ہیں جبکہ ’’امیر اور ترین ‘‘ کا کچھ نہیں ہوتا ۔

مزید :

صفحہ اول -