لاکھوں فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اعتکاف پر بیٹھ گئے

لاکھوں فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اعتکاف پر بیٹھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اعتکاف پر بیٹھ گئے ہیں ۔ دس روزہ مسنون اعتکاف گزشتہ روز بدھ کو نماز عصر کے بعد شروع ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین بھی اپنے گھروں میں اعتکاف پر بیٹھ گئی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے کوائف متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کئے گئے ہیں اور بغیر شناختی کارڈ کسی کو مسجد میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں نے معتکفین کی خدمت کیلئے افطار اور سحر کا بندوبست کیا ہے معتکفین دس روز خشوع خضوع سے عبادت کرینگے مغفرت طلب کرینگے اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرینگے ۔ معتکفین بالخصوص طاق راتوں میں شب بیداری کرینگے اور لیلتہ القدر کی بابرکت رات تلاش کرینگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -