یونین کونسلز نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر 25 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

یونین کونسلز نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر 25 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے یونین کونسلز نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر 25درخواست گزاروں کے اعتراضات کی سماعت کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ،آج 9جولائی کو بھی 25نئی درخواستوں کی سماعت ہو گی جبکہ کل 280شہریوں نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں ۔لاہور سے کل 275یونین کونسلز میں 140یونین کونسلز سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف 280 درخواستیں الیکشن ٹربیونل کو موصول ہوئی ۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں علاقے محلے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کی گئی،نہ صرف ووٹر بلکہ ہمسائے بھی تبدیل ہو گئے ہیں بلاک کوڈ غلط طریقے سے تبدیل کئے گئے ہیں۔ ایک علاقے اور ٹاؤن کو دو یو نین کونسلز میں بانٹ دیا گیا ہے الیکشن ٹربیونل نے 25درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ کل نئی 25درخواستوں کی سماعت ہو گی جس کے بعدمذکورہ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -