ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم

ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عبدالسمیع خان نے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز کی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔فاضل جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کا کسٹم بنچ درخواست ضمانت کو مسترد کر چکا ہے، کسٹم بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کے پاس سماعت کی جا سکتی ہے مگر رجسٹرار آفس نے درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کر دیا ہے کہ یہ درخواست دائر نہیں ہوسکتی ،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست ضمانت مستردکی جا چکی ہے پھر ایک اور درخواست ضمانت کیوں دائر کی گئی جس پر انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے مطابق ڈویژن بنچ درخواست ضمانت کی سماعت کر سکتا ہے۔
ایان ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -