پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم

پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے مجرم عاصم مجید کو 2 بار سزائے موت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ ملزم پرکانسٹیبل عامرصدیق کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاالزام لگایاگیا اورعدالت میں اس حوالے سے استغاثہ کی جانب سے 17 گواہ پیش کئے گئے،جرم ثابت ہونے پرانسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو2بارسزائے موت اورجرمانے کی سزاکا حکم جاری کیا۔

سزائے موت

مزید : صفحہ آخر