سانحہ ماڈل ٹاؤن، نامزد انسپکٹر، سب انسپکٹرسمیت 42ملزمان 15جولائی کو طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نامزد انسپکٹر، سب انسپکٹرسمیت 42ملزمان 15جولائی کو طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں ملوث نامزد انسپکٹرعمرسلیم اور سب انسپکٹراطہرمحمود سمیت 42ملزمان کو فرد جرم کے لئے 15جولائی کو طلب کرلیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فیصل ٹاؤن پولیس نے ادارہ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن کے باہر فائرنگ کرنے اور شہریوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث انسپکٹر عمر سلیم، سب انسپکٹر اطہر محمود ،کانسٹیبل خرم اور نوید سمیت بیالیس ملزمان کے خلاف چا لان پیش کر رکھا ہے۔،عدالت میں چالان آنے پر تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں ہوئی تھی،پولیس کی طرف سے مکمل چا لان پیش کرنے کے بعدگزشتہ روز تمام ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں، عدالت نے ملزمان کو 15جولائی کو دوبارہ طلب کیا ہے تاکہ ان پر فرد جر م عائد ہو سکے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید : صفحہ آخر