مادر ملت فاطمہ جناح کی48ویں برسی آج منائی جائے گی

مادر ملت فاطمہ جناح کی48ویں برسی آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی48ویں برسی آج منائی جائے گی۔ وہ 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئی تھیں ۔ مادر ملت کی برسی کے حوالے سے مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔
مادر ملت ،برسی

مزید :

صفحہ آخر -