سوئی گیس کمپنی کے تین افسر تبدیل، ایک اہلکار معطل

سوئی گیس کمپنی کے تین افسر تبدیل، ایک اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید کے حکم پر سوئی گیس کمپنی کے تین افسروں کو تبدیل جبکہ ایک اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی محمد عارف حمید نے سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے ڈپٹی چیف انجینئر شوکت علی کو تبدیل کر کے انچارج سب ایریا آفس وال سٹی ( اندرون شہر لاہور) تعینات کر دیا ہے جبکہ سینئر ایگزیکٹو انجینئر مدثر علی کو تبدیل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سینئر ایگزیکٹو آفیسر ندیم فراز کو شیخوپورہ ریجن میں تعینات کر دیا ہے اسی طرح شعبہ آئی ہیڈ آفس میں تعینات ولی نیازکو ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -