تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی،اعجاز چود ھری

تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی،اعجاز چود ھری

لاہور(خبر نگار خصوصی) عمران خان کے پولٹیکل ایڈوائزر و انچارج این اے 127اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی آفس میں پی پی 154کی مختلف یوسی سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نئے عزم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کریں گی کارکنان پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں اور عمران خان کا پیغام ڈور ٹو ڈور پہنچائیں حکمران جماعت (ن) لیگ نے شکست کے خوف سے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے دھڑا دھڑ ترقیاتی منصوبوں پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جا رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے (ن) لیگ کو عبرت ناک شکست دیں گے احتساب کے خوف سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہے ان جماعتوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ان کے کارکنان چھوڑ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں تحریک انصاف ہی بحرانوں سے ملک و قوم کو نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے پیپلز پارٹی اندورن سندھ تک سکڑ کر رہ گئی ہے اب (ن) لیگ کے خاتمے کا زوال بھی شروع ہو چکاہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو کامیاب کروانے کے لئے پنجاب میں بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی تحریک انصاف نے جوڈشیل کمیشن میں ہونے والی منظم دھاندلی کو ثابت کر دیا ہے کراچی کی عوام بدترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئی لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے حکومت نے تاجروں پر ٹیکس لگا کر ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،اس موقع پر حضرات گل خان، نعیم الحق، رانا سناور ،ارمغان صادق، اسد اللہ غالب قدسی، کامران شہزاد اعوان، سعید حسن، راؤ شمیم، بصیر ، ملک مقبول ، نعمان خان، باقر کھرل، شا ہ زمان، رانا تنویر شجاع، خرم جسپال، ساحر حسین سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

اعجاز چواد ھری

مزید : صفحہ آخر