آصف علی زرداری کی روزنامہ نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید عاصی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

آصف علی زرداری کی روزنامہ نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید عاصی کے بھائی کے ...

اسلام آباد(پ ر )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے روزنامہ نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید عاصی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں سعید عاصی کے بھائی کی وفات کی خبرسن کر صدمہ اور دکھ پہنچا ہے۔ خاندان کے کسی فرد کی وفات ایک عظیم سانحہ ہوتی ہے۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تعزیت

مزید : صفحہ آخر