آصف زرداری کاسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

آصف زرداری کاسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں سید یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنج و غم ہوا ہے۔ ہمشیرہ کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے اور اس موقع پر ان کی ساری دعائیں اور نیک خواہشات غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -