وزیر اعظم نے متروکہ وقف املاک کیلئے22رکنی بورڈ کی منظوری د یدی

وزیر اعظم نے متروکہ وقف املاک کیلئے22رکنی بورڈ کی منظوری د یدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے متروکہ وقف املاک کے لیے 22رکنی بورڈ کی منظوری د ے دی ہے بورڈمیں 8سرکاری اور 14غیر سرکاری بورڈ ممبران شامل ہیں۔بدھ کو بورڈ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور ،جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور،فنانشل ایڈوائزر وزارت مذہبی امور کوبطور آفیشل ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ جبکہ سردار شام سنگھ اور محمد منصف جان کو سندھ سے ، کیپٹن (ریٹائر)محمد یونس درانی بلوچستان ،سردار منور زمان کو کے پی کے سے جبکہ مس عائشہ مصد ق حامد ،اسفند یار بھنڈارا ایم این اے ،کرنل (ریٹائر) مبشر جاوید ، جاوید قیصر ،ڈاکٹر درشن پنچھی ، مکیش کمار کرارا،بیرسٹر پیرزادہ اورنگزیب شاہ ،چوہدری بشیر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک ،سردار رمیشن سنگھ اڑوڑا ایم پی اے کو پنجاب سے بطور نان آفیشل ممبر متروکہ وقف املاک تعینات کیاگیا ہے،جبکہ نئے بورڈ کا اجلاس عید کے بعد منعقد ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -