8 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات

8 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 08 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی ٹریفک راجن پو رضیاء الحق کو ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی ، راولپنڈی سید کاظم نقوی کو ایس ڈی پی او صدر جہلم کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری محمد خلیل ملک کو ایس ڈی پی او سوہاوا جہلم ،ایس ڈی پی او سوہاوا جہلم عدنان احمد ملک ایس ڈی پی او سٹیلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ،ایس ڈی پی او سٹیلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ جاوید اقبال کو پنجاب کانسٹیبلری فاورق آبادکی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد اقبال کو سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب محمد سلیم اختر کو پنجاب ہائی وے پٹرول ، پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اور ڈی ایس پی سی آر او راولپنڈی عبدالمجید کو اے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن کی خا لی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر