الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

 لندن(اے این این)متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن پر شدید تحفظات ہیں اور رابطہ کمیٹی تو رینجرز آپریشن کو ایم کیو ایم مخالف آپریشن قرار دے چکی ہے۔دوسری جانب رینجرز کے خصوصی اختیارات میں سندھ حکومت کی جانب سے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا جس کے بع جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کے خصوصی اختیار کی مدت ختم ہو گئی ہے

الطاف حسین

مزید : صفحہ آخر