وزارت داخلہ کو سنگین مقدمات میں ملوث 629 اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کا حکم
لاہور(زاہد علی خان) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایف آئی اے کے 629اشتہاریوں کی عدم گرفتاریوں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کہا ہے کہ سنگین مقدمات سمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسوں میں ملوث اشتہاریوں کو نا پکڑنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ سال کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو نہ پکڑنا ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اور جن افسران نے اس میں غفلت برتی ،ان کے خلاف کا روائی کی جائے۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے چاروں صوبوں میں تعینات ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ز سے تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں اور ان افسروں کے بارے میں بھی بتایا جائے ،جو میگا سیکنڈلزمیں ملوث ،ملزموں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں مبینہ طور پر رعایت دیتے رہے ،جس کے باعث بیشتر ملزم بیرون ملک بھی فرار ہوئے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان میں سے چھ سال کے دوران ایف آئی اے کے 130افسران ریٹائر بھی ہوئے اور ان کے خلاف سابق حکومت کے دورمیں کوئی کاروائی بھی نہ ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ 190ایسے افسران ہیں جن کی معاونت سے ملزمان فرار ہوئے اور ان افسران نے اہم کیسوں کے ملزموں کو گرفتار نہ کیا بلکہ انہیں فرار کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا
گرفتاری حکم