پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف مہم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف مہم

 لاہور(پ ر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں کوٹ لکھپت،پیکو روڈ پر واقع پیٹا فریش بیکری اور حسین چوک ، محمود علی قصوری روڈ پر واقع کیفے کوسٹاصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔صفائی کے ناقص انتظامات ، زائد المعیاد اشیاء کااستعمال اور ورکرزکا بغیر میڈیکل کروائے کام کرنے کی بنا پر متعلقہ جگہوں کوسیل کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا کر 11افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے سوئے آصل فیروز پور روڈ پر واقع ماسٹر فوڈز پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، فوڈ پروسیسنگ کی خراب حالت،کھانے کی اشیا کو بغیر ڈھانپے رکھنے اور ورکز کا بغیر میڈیکل کرائے کام کرنے کی بنا پر سربمہر کردیا، متعلقہ تھانہ میں ایف۔آئی۔آر درج کرا کر دو افراد کو گرفتار کرایا۔ شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے شیر شاہ روڈ پر واقع عمران پکوڑیاں،امین پکوڑیاں اور ندیم سوڈا واٹر کو سر بمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں پکوڑیاں بنانے والے کارخانوں کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،پرانا اور کھلا تیل استعمال کرنے اور بغیر لیبلنگ کے پراڈکٹس کی موجودگی پر سربمہر کیا گیا۔ عمران پکوڑیاں سے ۰۰۲۱کلوگرام پراڈکٹس اور ۰۰۷۲لٹر تیل تحویل میں لیا گیا اور متعلقہ تھانہ میں ایف ۔آئی۔آر درج کرا کر تین افراد کو موقع پر گرفتار کرایا گیا جبکہ امین پکوڑیاں سے ۰۰۰۱کلوگرام پراڈکٹس اور۰۰۵لٹر تیل تحویل میں لیاگیا اورمتعلقہ تھانہ میں ایف۔آئی۔آر درج کرا کر موقع پر مالک کو گرفتا ر کرایا گیا اور ندیم سوڈا واٹر پراڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے،غیر قانونی طور پر غیر معیاری سوڈا واٹر بوتلوں میں بغیر فلڑیشن پلانٹ کے بھرنے کی وجہ سے سر بمہر کرد یا اور کل ۰۴۴۱بوتلیں تحویل میں لی گئیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن، نزد شوکت خانم ہسپتال کے قریب واقع ویل بینس کیفے اینڈ گرل کو ناقص صفائی، گندے اور ٹوٹے ہوئے فریزراور زائد المیعاداشیا کے استعمال کی وجہ سے سربمہر کردیا۔اسی طرح اریب سی این جی پمپ کی کینٹین کو نامامکمل لیبلنگ اور اشیا پر تاریخ تنسیخ کا اندراج نہ ہونے کی بنا پر بھاری جرمانہ کیا نیز کالج روڈ پر واقع رائل گرل فاسٹ فوڈ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،ورکرز کا بغیر میڈیکل کرائے کام کرنے کی بنا پر سر بمہر کردیا۔ راوی ٹاؤن کی فیلڈ ٹیم نے لاری اڈا پر واقع راوی غوثیہ ہوٹل اینڈ چسکا پوائنٹ، شیرانوالہٰ گیٹ کے پاس واقع ظیب ڈیری کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال پر سربمہر کردیا جبکہ شاہدرہ میں واقع صابر سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بھاری جرمانہ کیا گیا اور بہتری کے لیے وارننگ بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے شکایت موصول ہونے پر جوئے شاہ روڈ ساندہ کے مقام پر واقع شیرین سویٹس پر چھاپہ مارا اور دکان کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،پروڈکشن ایریا میں واشروم کی موجودگی،ورکرز کی صفائی کی انتہائی خراب صورت حال،فرش پر خوراک رکھنے اور ٹوٹے ہوئے گندے فریزر استعمال کرنے پر سر بمہر کردیانیزتین پراڈکٹس کے نمونے جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بجھوادیے گئے اور ساندہ پولیس اسٹیشن میں ایف۔آئی۔آر درج کراکر مالک کو گرفتار کرایا گیاجبکہ سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے غزالی روڈ پر واقع عرفانیہ ملک شاپ پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سربمہر کردیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...