بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،حافظ سعید

بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،حافظ سعید

 فیصل آباد(بیورو رپورٹ )امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان چڑھایا جارہا ہے۔اتحادی ممالک میدانوں میں شکست کے بعد مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتے ہیں۔جنگ کے اس آخری راؤنڈ میں بھی وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان دنیا میں جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ پاک بھارت دوستی کا دورگزر چکا، انڈیاکو خطے کا تھانیداربنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو ں گی۔بیرونی قوتیں اسلام و پاکستان کیخلاف سازشوں کیلئے میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔وہ فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے ترجمان محمدیحییٰ مجاہد، جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ افغانستان میں اتحادیوں کی شکست پر دنیاکامنظر بدل رہا ہے۔ ان کی پالیسیاں تبدیل اور سازشیں گہری ہو رہی ہیں۔ اتحادی ممالک نے پہلے پاکستان کوبیس بناکرافغانستان پر جنگ مسلط کی اور اب افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کومیدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ یہاں تخریب کاری وخودکش حملے ، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانا اور کراچی، وزیرستان میں جوکچھ ہوا‘ یہ سب کچھ اسی جنگ کا حصہ ہے۔ ان سب حقائق کوغورسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کوآپس میں دست وگریباں کر دیاجائے۔اتحادی ممالک افغانستان پر قبضہ کرکے خلیج کے وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ افغانستان پاکستان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ انڈیا بھی جلد یہاں سے نکل جائے گا۔ افغانستان کی سرزمیں پر اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جتنی تخریب کاری ودہشت گردی ہے‘وہ سب اس لئے ہے کہ صلیبی، ہندو اور یہودی پاکستان کو ایک مضبوط قوت اورعالم اسلام میں اتحادویکجہتی کاماحول نہیں دیکھنا چاہتے دیگر ملکوں کی طرح مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کو بھی نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے یمن میں بغاوت کو ہوادی گئی ہے ۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں افغانستان پر حملہ کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا فوجی اتحاد شکست دوچارہوچکا ۔ انہوں نے کہاکہ صلیبی، یہودی و ہندو اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ مسلمان دنیامیں ایک مضبوط قوت بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتحادیوں نے اسامہ کے بہانے افغانستان پر حملہ کرکے سات لاکھ افغان مسلمانوں کو شہیدکر دیا، اسی طرح عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر دس لاکھ عراقی مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر، برما اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہندو،صلیبی و یہودی جو چاہتے ہیں کرتے ہیں کوئی ان کاہاتھ روکنے والا نہیں ہے۔ مگرہم سمجھتے ہیں یہ سب کچھ وقتی ہے۔ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اسلام دنیاکی سب سے بڑی قوت بن کر ابھررہاہے۔

مزید : صفحہ آخر