صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے واسا فراہمی کو یقینی بنائے،ہائیکورٹ

صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے واسا فراہمی کو یقینی بنائے،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور واسا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ عدالت نے موسم گرما میں لارنس روڈ پر پانی کی کمی کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ایم ڈی واسا اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے مسئلہ کا حل نکالنے ، شہر میں پینے کے پانی اور سیوریج لائنز کو علیحدہ کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ 15ستمبر تک طلب کرلی ہے، جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے روبرو شہری ڈاکٹر عاصم اللہ بخش ندیم کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر واسا داتا گنج بخش ٹاؤن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2 کیوسک کا ٹیوب ویل لارنس روڈ پر لگا دیا گیا ہے اور اسے 12 انچ ڈایا کی لائن سے جوڑا گیا ہے جس سے رہائشیوں کو پانی کا پریشر ٹھیک ملتا ہے، انہوں نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ پانی کا پریشر مزید بڑھانے کے لئے پٹیالہ گراؤنڈ اور وکٹوریہ پارک میں 4,4 کیوسک کے 2 نئے ٹیوب ویل لگا دیئے جائیں گے ، سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا گھر قدرے اونچا ہے جس کے باعث پانی کا پریشر کم آتا ہے، درخواست گزار ڈاکٹر عاصم اللہ بخش ندیم کے وکیل شاہد شہود نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے گھر میں کئی کئی روز پانی کم آتا ہے جس کے باعث ان کی زندگی جانوروں سے بدتر ہو گئی ہے، عدالت نے موسم گرما میں لارنس روڈ پر پانی کی کمی کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ایم ڈی واسا اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے مسئلہ کا حل نکالنے اور شہر میں پینے کے پانی اور سیوریج لائنز کو علیحدہ کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ 15ستمبر تک طلب کرلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -