عزادوروں کی امدادکیلئے تین مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کردئے گئے

عزادوروں کی امدادکیلئے تین مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کردئے گئے

لاہور(کرائم سیل)ایدھی فاؤنڈیشن نے یوم علی کے موقع پر عزاداروں کو طبی سہولیات دینے کیلئے جلوس روٹس پرتین مختلف مقامات پر اپنے میڈیکل کیمپ قائم کردےئے ،ایدھی ترجمان کے مطابق یوم علی کے موقع پر موچی دروازے سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کیلئے تین پوائنٹس جس میں چوک مسجد وزیر خان،چوک رنگ محل اور بیرون بھاٹی گیٹ پر میڈیکل کیمپ قائم کردےئے ہیں ان میڈیکل کیمپس میں ایمبو لینسز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ڈاکٹرز اور فرسٹ ایڈدینے والے رضا کار جلوس کے آغاز سے اختتام تک موجود رہیں گے۔

مزید : علاقائی