گوجرانوالہ :اندھی گولی لگنے سے طالب علم شدید زخمی
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)اندھی گولی لگنے سے چوتھی کلاس کا طالب علم شدید زخمی ہو گیا ۔ شاہین آباد کے رہائشی محمد اخلاق کا 9سالہ بیٹا عبد الرحمان گزشتہ روز اپنے گھر والوں کیساتھ چھت پر بیٹھا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنیوالی پر اسرار طور پر گولی اسکی ٹانگ میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے دھلے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔