معمولی تناع پر مخالف نے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک بچے کو زخمی کر دیا

معمولی تناع پر مخالف نے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک بچے کو زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) مناواں کے علاقہ میں معمولی تناع پر مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک بچے کو زخمی کر دیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ نایاب اپنے محلہ کے دوستوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ان کی آپس میں لڑائی ہو گئی جس پر ایک لڑکا قمر اپنے گھر جا کر اپنے والد کو بلا لایا،اس نے طیش میں آ کر نایاب کو ڈنڈے کے وار کر کے زخمی کر دیا ڈنڈے پر ایک کیل لگا ہوا تھا جس کی نوک لگنے سے نایاب کی قمر پر شدید چوٹ آئی۔ شور کی آواز سن کر اہل محلہ وہاں اکٹھے ہو گئے جنہوں نے نایاب کو بچایا اور پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -