ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور (کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ، موبائل فونز ، موٹرسائیکلوں ، کاروں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں مجید کے گھر سے ڈاکوؤں نے 11لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، برکی کے علاقے میں ریاست کے گھر سے ڈاکوؤں نے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، گلبرگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نجم کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، مزنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے نیازا حمد کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت،نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فرید کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جمشید کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے منیر کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بشیر اور اس کی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فیاض اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جمیل اور اس کی فیملی سے دو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورا ت اور نقدی چھین لی ، سمن آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مجاہد اور اس کی بہن سے ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا ، کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مزمل سے ایک لاکھ روپے اور دو موبائل فون ، نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فیاض سے ڈیرھ لاکھ روپے اور موبائل فون ، ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے نذیر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عائشہ سے طلائی چین اور 35ہزا روپے چھین لئے ، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سلطان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ، جنوبی چھاؤنی ، ڈیفنس اے ، فیکٹری ایریا، نشتر کالونی ، گرین ٹاؤن ، نواں کوٹ ، وحدت کالونی ، اچھرہ ، غالب مارکیٹ اور مناواں کے علاقوں سے بھی ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ، شادباغ جاوید ، شاہدرہ ٹاؤن سے اسلم اور نولکھا سے جواد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ اسلام پورہ، اقبال ٹاؤن ، غالب مارکیٹ ، ٹبی سٹی ، شفیق آباد ، شیرا کوٹ ، سبزہ زار اور سٹی رائیونڈ کے علاقوں سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور ی کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی