جنوبی چھاؤنی عطائی لیڈی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا

جنوبی چھاؤنی عطائی لیڈی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا

 لاہور (کرائم سیل ) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں عطائی لیڈی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کر کے 24سالہ حاملہ خاتون کو ہلاک کر دیا پولیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیااور تفتیش آغازکردیا ہے ۔ پو لیس تا حال ملزمہ کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے۔ تفصیل کے مطا بق جنوبی چھاؤنی کا ر ہا ئشی اسلم خٹک مقامی علاقہ میں کپڑے کا کا م کر تا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق اسلم اپنی بیو ی 24سا لہ لبنی ٰ کوطبیعت خرا ب ہو نے پر نسرین نامی ڈا کٹر کے پا س لے گیا تھا ۔ خاوند اسلم خٹک نے پولیس کو بتایا کہ لبنیٰ پانچ ماہ کی حاملہ تھی، اچانک پیٹ میں درد ہو نے پر اسے نسرین کے کلینک پر لے گئے جہاں اس نے انجکشن اور گولیا ں دیں اور بچہ پیٹ میں جاں بحق ہو گیا پھر لبنیٰ کا آپریشن کر ڈالاجس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، ڈا کٹرنے فوری کسی اور ہسپتال جا نے کا کہامگر وہ جاں بحق ہو گئی۔ لواحقین نے احتجا ج کیا اور کلینک میں توڑپھوڑبھی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پو سٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ پو لیس تا حا ل عطا ئی ڈا کٹر کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جنو بی چھا ؤ نی قمر عبا س کا کہنا تھا کہ خا تو ن اسقاط حمل کی وجہ سے جا ں بحق ہو ئی عطا ئی ڈا کٹر پر مقد مہ در ج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی