پنجاب24 گھنٹوں میں 546 ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 465 شدید زخمی ہو گئے

پنجاب24 گھنٹوں میں 546 ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 465 شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 546ٹریفک حادثات میں465افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ183افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران4افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں236ڈرائیور ،25کم عمرڈرائیور،320مسافراور96پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ138ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت140متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 34حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی