ضریح جلوس کے روٹ پر 2 ایس پی 4 ڈی ایس پی سمیت 777 افسر اور وارڈنز تعینات

ضریح جلوس کے روٹ پر 2 ایس پی 4 ڈی ایس پی سمیت 777 افسر اور وارڈنز تعینات

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضریح جلوس کے روٹ اور ٹریفک انتظامات کی بہتری کیلئے وزٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر 2ایس پیز،4ڈی ایس پیز،20ٹریفک انسپکٹر،85لیڈی وارڈنزاور60پٹرولنگ آفیسرزسمیت 612ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہوئے رواں دواں رکھیں۔سی ٹی او نے ضریح جلوس کے سلسلے میں مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک کے راستوں کا وزٹ کیا اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ٹریفک افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی