تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی

تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی
تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی

  


لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکرسے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی روبینہ کے شوہر عنایت نے بتایا کہ اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں کام کر تی ہے گزشتہ روز وہ ایک گھر میں سے کام کر کے گھر واپس آ رہی تھی جبکہ ان کا ایک سال کا بچہ علی حسن بھی اس کے پاس تھا کہ ایک موریہ پل کے قریب سڑک پار کرتے ہوئے وہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی زد میں آ گئی جس کی وجہ سے روبینہ تو زخمی ہوئی لیکن ایک سالہ علی حسن اس کے ہاتھ سے زمین پر گر گیا جس کی وجہ سے اس کو شدید چوٹیں آئیں۔ راہگیروں نے انہیں سنبھالا اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...