حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوس پرامن طریقے سے منزل کی جانب گامزن

حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوس پرامن طریقے سے منزل کی جانب گامزن
حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوس پرامن طریقے سے منزل کی جانب گامزن

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس پرامن طریقے سے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل کی جانب گامزن ہے ۔اس حوالے سے لاہور میں مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلوس کی سکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے بلند عمارتوں میں سنائپر شوٹرز اور6 ہزاراہلکار تعینات کئے گئے ہیںاس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے انہوں نے بتایا جلوس کے روٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے اورتمام روٹس پر موبائل جیمرز لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ادھر کراچی میں بھی حضر ت علیٰ کے یوم شہادت کے موقع پر سکیورٹی ریڈالرٹ رہی کراچی میں جلوس کے 350 راستوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی کیلئے 11 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کھڑے رہے ۔ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور جلوس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیااس دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے بھی مرکزی جلوس کا دورہ کیا انہوں نے بتایا کہ جلوس کے منتظمین نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ادھر پشاور کے ایس ایس پی آپریشنزمیاں سعیدنے بتایا جلوس کے مرکزی راستے بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں سے کلیئر کرائے جارہے ہیں انہوں نے کہا جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اورجلوس کے راستے میںبازار اور دکانیں بند رکھی جائیں گی انہوں نے بتایا سکیورٹی کیلئے 2 ہزار اہلکار تعینات کئے جائینگے۔

مزید : لاہور