ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شکست ،شہناز شیخ رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کر دی

ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شکست ،شہناز شیخ رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کر ...
ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شکست ،شہناز شیخ رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کر دی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کی کوچ شہناز شیخ نے ہاکی لیگ میں شکست کی وجوہات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ انکوائری کمیشن میں پیش کردی ۔قومی ہاکی ٹیم کی ہاکی لیگ میں شکست کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہو اجس دوران کوچ شہناز شیخ نے رپورٹ پیش کی جس میں قومی ٹیم کی شکست کی وجہ مالی وسائل اور ٹریننگ کی سہولیات کا فقدان قرار دی گئی ہے ،کھلاڑیوں کی گول کی شرح 20فیصد رہی اور کھلاڑیوں نے گول کے بہت سے مواقع ذائع کیے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ فنڈ ز نہ ونے کی وجہ سے 120کا ٹریننگ پروگرام 54دن میں بند کرنا پڑا جس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نقصان پہچاہے ۔

شہنا ز شیخ نے کہا کہ اولمپینئز مل کر قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہتر بناسکتے ہیں ،اور بہت اقدامات سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتربنایا جاسکتاہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں