بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنے کے الزام میں نوجوان پر وحشیانہ تشدد
اترپردیش (ویب ڈیسک) حالیہ دنوں میں بھارتی انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا، بھارتی انتہا پسندوں نے مودی کی سرکار میں ایک شہری کو گائے ذبح کرنے کے الزام پر مار مار کر لہولہان کردیا، ریاض نامی شخص پرگائے ذبح کرنے کا الزام لگایا اور نہتے ریاض کو بھرے بازار میں انتہا پسندوں نے مار مار کر لہولہان کردیا، ہندو انتہا پسندوں کے ظلم کا شکارریاض کہتا رہا کہ میں صرف چارہ خریدنے کے لئے آیا تھا۔ قریب ہی موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کیمرے کے ذریعے اس منظر کو محفوظ کرلیا۔