جمائما سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟ بالآخر عمران خان نے راز سے پردہ اٹھادیا

جمائما سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟ بالآخر عمران خان نے راز سے پردہ اٹھادیا
جمائما سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟ بالآخر عمران خان نے راز سے پردہ اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاکہ اُن کی جمائمہ خان سے علیحدگی میں بھی مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے ، مسلم لیگ ن نے جمائما خان پر ایک کیس کردیاتھا جس کی وجہ سے وہ 9مہینے پاکستان سے باہر رہی جبکہ اُس وقت دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع تھی ، ایک طرف کیس کردیا تو دوسری طرف یہودی لابی کا ٹیگ بھی لگادیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان  نے بتایاکہ کچھ انٹیک ٹائلز ان کے گھر کے باہر لگی ہیں ، جمائمہ خان نے یہاں سے ٹائلیں خریدیں اور برطانیہ میں اپنے بھائی کو تحفہ بھی بھیج دیا جو وہاں مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں کے ہاتھ لگ گئیں ، میں پہلے بھی کرپشن پر شورمچاتاتھا اور مخالف تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے چہیتوں نے جمائمہ پر انٹیک سمگلر کا مقدمہ بنادیا، انٹیک سمگلنگ کے الزام میں پکڑے گئے شخص کی ضمانت ہی نہیں ہوتی ، جمائمہ 9مہینے پاکستان سے باہر رہی خیر ہم نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا کہ جو اس کی مرضی ، وہ ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ ایک تو میری شادی کو تباہ کرنے والوں میں ن لیگیوں کا بہت بڑا رول تھا،23,24سالہ لڑکی پر کیس بنادیا، اس وقت ہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کی توقع کررہے تھے ، وہ یہاں آئی اور مسلمان ہوئی لیکن حالات دیکھ کر ڈر کے مارے انگلینڈ جانے پر مجبور ہوگئی ، وہ سمجھی کہ اس کیلئے جیل منتظر ہے ۔ دوسرا یہ کہ اس پر یہودی لابی کا لیبل لگادیاگیا، ساری انتخابی مہم ہی اسی پر کردی اور چھانگامانگا میں سیاستدانوں کی زمینوں کی قیمتیں لگیں ، میڈیا اور صحافیوں کو پیسہ کھلایاگیا، جنرل جنجوعہ کے گھر بی ایم ڈبلیو کھڑی کردی گئی یعنی پاکستان کی سیاست کو پیسے لگا کر تباہ کردیاگیا۔جمائمابے چاری کو ایک طرف پاکستان میں یہودی لابی اور سمگلنگ جیسے الزامات کا سامناتھا تو دوسری طرف انگلش میڈیا مسلمان ہونے پر اسے برا بھلا کہہ رہاتھا، وہ پیارمیں اپنامذہب تبدیل کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی ۔
عمران خان نے کہاکہ شریف برادران بڑے شریف بنتے ہیں ، دونوں معصوم چہرے بنا لیتے ہیں، چادر اور چار دیواری، یہ اور وہ ، وہ کوئی عورت کو کچھ ہوجاتا ہے تو پہنچ جاتے ہیں اور تصویریں اتنی اتنی بڑی، اپنے اشتہار لگا دیتے ہیں لیکن جو یہ ذلیل حرکتیں کرتے ہیں،اس کی مثال نہیں ملتی، کسی نے کبھی ایسی انتقامی کارروائی نہیں کی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -