”شرم کرو“ ہیمامالنی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

”شرم کرو“ ہیمامالنی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں
”شرم کرو“ ہیمامالنی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے سڑک کے ایک حادثے میں ہلاک ہونے والی بچی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے والد کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ میڈیا پر سنسنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے، اس حادثے میں ہیما مالنی کی کار کی ایک دوسری کار سے ٹکر ہوئی تھی جس میں ایک بچی کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ ہیما مالنی کو چوٹ آئی تھی۔ ہیما مالنی کے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میرا دل اس بچی کیلئے افسردہ ہے جس کی بے وجہ جان چلی گئی اور اس کے خاندان کے لوگ زخمی ہوگئے۔ کاش اس بچی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پ ابندی کی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا اور بچی کی جان نہ جاتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے وہ سارے پیغام بھی پڑھے جو لگوں نے ان کیلئے چھوڑے تھے۔ اس حادثے نے مجھے یہ بھی دکھادیا کہ لوگ مجھے کتنا پیار کرتے ہیں اور انہیں میری فکر ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیما مالنی نے لکھا کہ سنسنی خیز میڈیا اور کچھ لوگوں نے کھلے عام مجھے مورد الزام ٹھہرایا جبکہ میں خود لاچار تھی اورگہرے صدمے میں تھی۔ وہ انسانیت کی سطح سے کتنے گرچکے ہیں۔ ان کیلئے میں بس یہی کہوں گی، ”شرم کرو گاڈ بلیس“۔

مزید :

تفریح -