رینجرز کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر شبیر بابر نے استعفیٰ دیدیا

رینجرز کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر شبیر بابر نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (ویب ڈیسک) رینجرز کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر شبیر بابر نے ذاتی وجوہات کے باعث استثنیٰ دیدیا۔ شبیر بابر گزشتہ 22 ماہ سے رینجرز کی جانب اسے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں حساس نوعیت کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو استعفیٰ ارسال کردیا جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کمپنی متاثر ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام اور حکومت کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور تنخواہیں بھی وقت پر نہیں دی جارہی تھیں۔

مزید : کراچی