خواتین5تصویریں ڈیلیٹ اور چھٹی پوسٹ کرتی ہیں

خواتین5تصویریں ڈیلیٹ اور چھٹی پوسٹ کرتی ہیں
خواتین5تصویریں ڈیلیٹ اور چھٹی پوسٹ کرتی ہیں

  


لندن (ویب ڈیسک) حال ہی میں کئے گئے ایک دلچسپ سروے میں یہبات سامنے آئی ہے کہ خواتین 5 تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد چھٹی تصویر کو سیلفی کے طور پر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرتی ہیں۔ برطانوی کمپنی ون پول کی جانب سے کئے گئے سروے میں تقریباً 5 ہزار افراد سے ان کی سیلفی بنانے اور اسے آن لائن پوسٹ کرنے کے بارےمیں پوچھا گیا تو تین میں سے دو خواتین (64 فیصد) نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہیں جبکہ 41 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی تصاویر زیادہ اچھی نہیں آتیں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ سیلفی پوسٹ کرنے سے قبل خواتین پہلی پانچ تصاویر ڈیلیٹ کرتی ہیں اور اس کے بعد چھٹی تصویر کو پوسٹ کرتی ہیں، 15 فیصد خواتین اپ نی تصاویر کو کراپ اور فلٹر کرنے کے علاوہ خوبصورت بنانے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ انہیں خفتگی نہ اتھانا پڑے۔

مزید : بین الاقوامی