ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کےلئے منظور ،وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو نوٹسز جاری

ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کےلئے منظور ،وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو ...
ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کےلئے منظور ،وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کر لی جبکہ وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایان علی کومفروضے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیااور ان کیخلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ۔ایان علی کے وکیل نے مزید کہا کہ بے گناہ ہونے کے باجود چار ماہ سے ایان علی جیل میں ہیں، ایان علی پر کرنسی سمگل کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ۔

مزید :

لاہور -