آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل ا ٓباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن و ملک کے دیگر علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرما اور خشک رہے گا۔ علاوہ ازیں آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت کم رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق کل جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں مون سون بارشوں میں شدت کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 37 ملی میٹر جبکہ بہاولپور ائیرپورٹ 15، راولپنڈی، شمس آباد 13، کاکول 13، رسالپور 10، اسلام آباد، گولڑہ10، بوکرہ 04، زیرو پوائنٹ 02، لیہ، شہد بینظیر آباد 04، مری 03، بہاولنگر، پارہ چنار02، مظفر آباد اور روہڑی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، چلاس 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

لاہور -