کے الیکٹرک نے اپنی صلاحیت کے بارے میں جھوٹ بولا:عابد شیر علی

کے الیکٹرک نے اپنی صلاحیت کے بارے میں جھوٹ بولا:عابد شیر علی
کے الیکٹرک نے اپنی صلاحیت کے بارے میں جھوٹ بولا:عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے وفاق کے 100 ارب روپے دینے ہیں ،کے الیکٹرک نے اپنی صلاحیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں جاری بجلی بحران سےمتعلق غورو غوض کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے وفاق کے 100 ارب روپے دینے ہیں ،کے الیکٹرک ہم سے سستی بجلی لیتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا،کے الیکٹرک کو ضروت پڑنے پر950میگاواٹ بجلی بھی دی گئی ،کے الیکٹرک نے اپنی صلاحیت کے بارے میں ہم سے جھوٹ بولا۔عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگے پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے سے گریز کیا ،خواجہ آصف اور میں جلد چیف جسٹس سے ملیں گے اور حالات سے آگاہ کرینگے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے اپنے کے ڈی اے ٹرانسفارمر میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی معطل ہوئی ،رات دو بجے ہونیوالی ٹرپنگ کے باعث حبکو کے تین پاور پلانٹ بند ہوئے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حبکو میں لگائے گئے مدافعتی نظام کی وجہ سے باقی ملک میں بجلی سپلائی کا نظام متاثر نہیں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -