خیبرپختونخوا میں پولیو کی روک تھام کیلئے نیا منصوبہ تیار‘21 ارب روپے خرچ آئےگا

خیبرپختونخوا میں پولیو کی روک تھام کیلئے نیا منصوبہ تیار‘21 ارب روپے خرچ ...
خیبرپختونخوا میں پولیو کی روک تھام کیلئے نیا منصوبہ تیار‘21 ارب روپے خرچ آئےگا

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پولیو کی روک تھام کیلئے نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کی مدت5 سال اور اس پر 21 ارب روپے سے زائد مالیت خرچ آئیگی جس کیلئے 17 ارب روپے غیر ملکی این جی اوز اور 5 ارب روپے صوبائی حکومت دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے منصوبے کی سمری صوبائی ورکنگ ڈویلپمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے منصوبے کی حتمی منظوری اکنامک افیئرز ڈویژن دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے ای پی ائی کے ملازمین کو اس 5 سالہ منصوبے میں ضم کیا جائے گا۔

مزید : پشاور