غذائی قلت سے 3 بچے جاں بحق ، گھریلو تنازعے پر دو افراد کی خود کشی

غذائی قلت سے 3 بچے جاں بحق ، گھریلو تنازعے پر دو افراد کی خود کشی
 غذائی قلت سے 3 بچے جاں بحق ، گھریلو تنازعے پر دو افراد کی خود کشی

  


تھرپارکر ( آئی این پی ) تھرپارکر میں غذائی قلت سے تین بچے جاں بحق جبکہ گھریلو تنازعے پر دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق تھرپار کر میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار تین بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی دوسری طرف تھرپارکر کے علاقے سلام کوٹ میں گھریلو تنازعے پر بھی دو افراد نے خودد کشی کرلی ۔

مزید : تھرپارکر