پیپلزپارٹی کے مزید 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

پیپلزپارٹی کے مزید 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
پیپلزپارٹی کے مزید 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر سمیت مزید 25رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے اور اس کے لیے رہنماﺅں کے تبادلے جاری ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے اور ان رہنماﺅں میں پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری طارق گجر، چوہدری صدیق گجر، رانا فیصل رﺅوف اور چوہدری سعید گجر کے نام شامل ہیں ۔
ذرا ئع نے بتایاکہ ان رہنماﺅں کے پی ٹی آئی کی ایک اعلیٰ شخصیت سے رابطے ہیں اور شمولیت کا اعلان کسی مناسب موقع پر کردیاجائے گاجبکہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جن کا استعفیٰ بلاول بھٹوزرداری نے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید :

گوجرانوالہ -