صوبائی حکومت نے شکیل آفریدی سے ملاقات پر پابندی ہٹا دی

صوبائی حکومت نے شکیل آفریدی سے ملاقات پر پابندی ہٹا دی
صوبائی حکومت نے شکیل آفریدی سے ملاقات پر پابندی ہٹا دی

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے شکیل آفریدی سے ملاقات پر پابندی ہٹا دی ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے محکمہ جیل کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلہ کے مطابق محکمہ جیل اورتمام خفیہ ایجنسیوں کو اعتماد میں لے کر شکیل آفریدی سے ملاقات کرائی جائے۔ شکیل آفریدی کی 15روز میں رشتہ داروں سے ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامات قانون کے مطابق ہونے چاہیے ۔

واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالتی حکم کے بعد وزارت داخلہ سے رہنمائی مانگی تھی ۔

مزید : پشاور