تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری تنخواہیں واپس کرنے کا ...
تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان باضابطہ طورپر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا ۔

تنخواہوں کی واپسی کا  فیصلہ تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا جس میں مرکزی ایڈوائزری کونسل کی جانب سے تجویز دی گئی کہ دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری ہونے والی تنخواہیں واپس کی جائیں اور متفقہ طورپر کونسل نے تنخواہوں کی واپسی پر اتفاق کرلیا۔ 

مزید : اسلام آباد


loading...