وفاقی دارالحکومت میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا بل سینٹ میں متفقہ طور پر منظور

وفاقی دارالحکومت میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا بل سینٹ میں ...
وفاقی دارالحکومت میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا بل سینٹ میں متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ میں وفاقی دارالحکومت میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں دوبارہ منطور ی کیلئے بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل سینٹ میں پیش کیاجس کے بعد بل کی شق وار منظوری کی گئی ۔ چودھری نثار علی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا بل 2015قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق منظور کیا جائے،سپریم کورٹ کی ٹائم لائن کو بھی مد نظر کھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحفظات کے باوجود اپوزیشن کی بعض سفارشات بھی شامل کی گئیں ہیں،بل میں اپوزیشن کی کچھ تجاویز پرحکومت کو تحفظات تھے ،حکومت نے اتفاق رائے کےلئے ان کے تحفظات کو قبول کیا ۔

چیئرمین سینٹ کے رولنگ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے بل کی شق وار منظور ی کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد مقامی حکومتوں کے بل 2015کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ بل کی حمایت میں 23جبکہ مخالفت میں21ووٹ پڑے ، بل میں 20سے زائد ترامیم کی گئیں ہیں۔سینٹ میں حفاظتی تدابیر ترمیمی بل اورکاﺅنٹر ویلنگ ڈیوٹی بل پر قائمہ کمیٹی تجارت کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جبکہ نیشنل ٹیرف کمیشن بل پر بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -