خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی کارروائی ، اپناہی وزیرگرفتار، پی ٹی آئی نے عہدہ سے ہٹادیا

خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی کارروائی ، اپناہی وزیرگرفتار، پی ٹی آئی نے ...
خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی کارروائی ، اپناہی وزیرگرفتار، پی ٹی آئی نے عہدہ سے ہٹادیا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے بنائے گئے احتساب کمیشن نے بدعنوانی پر اپنی ہی جماعت کے صوبائی وزیرمعدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو حراست میں لے لیاجس کے بعد پاکستان تحریک انصا ف نے بھی نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ضیاءاللہ آفریدی کو وزارت سے ہٹادیا ہے اور احتساب کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام سے کیاایک اور وعدہ پوراکردیا۔

دوسری طرف صوبائی وزیرمشتاق غنی نے احتساب کمیشن کی طرف سے عمل میں لائی جانیوالی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کمیشن خود مختارادارہ ہے ، تاحال آفریدی کو وزارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ ظفراللہ خٹک کاکہناتھاکہ پارٹی کے اندر سے بھی کرپشن کے الزامات لگ رہے تھے ۔

گرفتاری اور الزامات کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

یادرہے کہ عمران خان بارہاکہہ چکے ہیں کہ کرپشن عروج پر ہے ، آزاد احتساب کمیشن ضروری ہے اور اس کیلئے خیبرپختونخواہ میں کام ہوچکاہے ، جلد یا بدیر عوام کو اس کے اثرات دکھائی دیں گے اور اس کا آغاز کمیشن نے اپنے ہی صوبائی وزیر سے کیا اور پی ٹی آئی نے مزاحمت کی بجائے موصوف کو وزارت سے ہی فارغ کردیا۔

مزید : پشاور